ویڈیو: تم لوگ فلسطینیوں کے قاتل ہو، مائیکرسافٹ کی انجنیئر کا کمپنی کے خلاف شدید احتجاج

ویڈیو: تم لوگ فلسطینیوں کے قاتل ہو، مائیکرسافٹ کی انجنیئر کا کمپنی کے خلاف شدید احتجاج

خاتون انجینئر نے دعویٰ کیا کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اسرائیل کو اے آئی ٹیکنالوجی فراہم کی جارہی ہے
ویڈیو: تم لوگ فلسطینیوں کے قاتل ہو، مائیکرسافٹ کی انجنیئر کا کمپنی کے خلاف شدید احتجاج

ویب ڈیسک

|

5 Apr 2025

مائیکروسافٹ کمپنی کی خاتون انجینئر نے 50ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی کی جانب سے اسرائیل کی مدد کرنے پر سخت احتجاج کیا ہے۔

تقریب کے دوران جب سی ای او کو ڈائس پر خطاب کیلیے مدعو کیا گیا تو انجینئر ایتھال اپنی نشست سے کھڑی ہوکر اسٹیج کے سامنے آئیں اور انہوں نے فلسطینیوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ پورے مائیکروسافٹ کے ہاتھ خون آلود ہیں کیونکہ وہ اسرائیلی فوجیوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی کیلیے سپورٹ کرہا ہے۔

ایتھال نے کہا کہ کمپنی اسرائیلی فوج کو اے آئی ٹیکنالوجی فراہم کررہی ہے جس کی وجہ سے صہیونی فوج غزہ پر جارحیت کررہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!