ویڈیو میں کم عمر بچی سے نازیبا جملے بولنے پر یوٹیوبر گرفتار

ویڈیو میں کم عمر بچی سے نازیبا جملے بولنے پر یوٹیوبر گرفتار

شاداب جکاتی نے ضمانت کے بعد کہا کہ ویڈیو میں میں نے صرف لڑکی کی تعریف کی تھی
ویڈیو میں کم عمر بچی سے نازیبا جملے بولنے پر یوٹیوبر گرفتار

Webdesk

|

28 Nov 2025

نئی دہلی : بھارتی یوٹیوبر کو ویڈیو میں کم عمر بچی اور خاتون کے ساتھ نازیبا جملے بولنے پر گرفتار کرلیا گیا۔سوشل میڈیا انفلوئنسر شاداب جکاتی کو آج ایک ویڈیو کلپ کے معاملے پر گرفتار کیا گیا تھا، جس میں وہ مبینہ طور پر ایک کم عمر لڑکی اور خواتین کے ساتھ گفتگو کے دوران قابل اعتراض اور نازیبا الفاظ بولتے نظر آ رہے تھے۔

یوٹیوبر کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راہول ٹھاکر کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا، شکایت میں الزام لگایا گیا کہ جکاتی نے اپلوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں نابالغ لڑکی اور ایک عورت کے ساتھ نامناسب الفاظ بولے۔

بعدازاں جکاتی کو گرفتاری کے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔شاداب جکاتی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ویڈیو میں شامل افراد جکاتی کی اپنی بیٹی اور بیوی ہیں اور عوامی امن و امان کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ جس پر عدالت نے یہ دلیل قبول کر لی اور ملزم کو ضمانت دے دی۔

شاداب جکاتی نے ضمانت کے بعد کہا کہ ویڈیو میں میں نے صرف لڑکی کی تعریف کی تھی، اگر کسی کو ویڈیو سے تکلیف پہنچی تو میں معذرت خواہ ہوں، میں نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد فوری طور پر ڈیلیٹ کر دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!