وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی
سروے کے مطابق اموات کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
Webdesk
|
27 Jun 2026
وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کرگئیں، جبکہ 3000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلا میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب وینزویلا میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد لاپتا افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔
برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 3 ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اموات کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
Comments
0 comment