3 hours ago
وینزویلا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی، اپوزیشن کا 40 ہزار شہریوں کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ
ویب ڈیسک
|
2 Jul 2026
وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2295 ہوگئی ہے۔
خبر ایجنسی کی ریورٹ کے مطابق وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے دو طاقتور زلزلے کے بعد امدادی کام جاری ہے اور اب بھی سیکڑوں شہری لاپتہ ہیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2295 ہوگئی جبکہ ہزاروں زخمی ہیں جن میں سے سیکڑوں کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور وہ اب چھت سے محروم ہیں۔
حکومت کے مطابق امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں تیزی سے جاری ہیں تاہم تباہی کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔ قومی اسمبلی کے صدر نے ٹی وی بریفنگ میں انکشاف کیا کہ 10 ہزار افراد زخمی جبکہ 15 ہزار بے گھر ہیں جن میں سے کچھ کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ 40 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں تاہم اس کی حکومتی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
Comments
0 comment