ایمیزون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ایمیزون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست کا اجرا کردیا ہے
ایمیزون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے  امیر ترین شخص بن گئے

Webdesk

|

5 Mar 2024

ایمیزون کے بانی جیف بیزوز نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست کا اجرا کردیا ہے۔

انڈیکس رپورٹ کے مطابق رواں سال 23 بلین ڈالرز اضافے کے بعد جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جبکہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو 2024 میں اب تک تقریباً 31 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

ایمیزون کے بانی جیف بیزوز کی مجموعی دولت 200 بلین ڈالرز ہے جو کہ ایلون مسک کے 198 بلین ڈالرز کی دولت سے کہیں زیادہ ہے۔

اس فہرست میں جیف بیزوز اور ایلون مسک کے بعد لگژری اشیا بنانے والے گروپ ایل وی ایم ایچ، لوئی وٹان کے چیف ایگزیکٹو برنارڈ آرنلٹ کا نمبر ہے۔

حالیہ برسوں کی اگر بات کی جائے تو ان تینوں نے ہی اس درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے، جو اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور دیگر معاشی اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!