ایران بحری جہازوں کو خدمات، مدد کیلئے تیار

ایران بحری جہازوں کو خدمات، مدد کیلئے تیار

آبنائے ہرمز دنیا میں تیل اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ تصور کیا جاتا ہے
ایران بحری جہازوں کو خدمات، مدد کیلئے تیار

Webdesk

|

7 May 2026

تہران: ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایرانی بندرگاہیں ہر قسم کی بحری سہولیات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود بحری آمدورفت کو محفوظ اور رواں رکھنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جہازوں کو فنی معاونت، رسد، ایندھن اور دیگر آپریشنل سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تجارتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

ایرانی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی بحری نقل و حرکت میں اعتماد برقرار رکھنا اور اہم تجارتی گزرگاہ میں جہاز رانی کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا میں تیل اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ تصور کیا جاتا ہے، جہاں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!