23 hours ago
ایران کا دو اسرائیلی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ

Webdesk
|
13 Jun 2025
ایران کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایرانی فوج نے دو اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملے کے ردعمل پر ایرانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر 100سے زائد میزائل داغ دیئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے کے لیے کام کررہا ہے۔ہر طرف خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 100 سے زائد میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس وقت اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔
ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ تل ابیب میں مختلف مقامات پر دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے کچھ دیر بعد بیان جاری کیا جائے گا۔
Comments
0 comment