ایران کا خامنہ ای کا بدلہ لینے کا اعلان
کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے واضح کیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قاتلوں سے ہر صورت انتقام لیا جائے گا۔
ویب ڈیسک
|
1 Jul 2026
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم نیشنل کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت اور خون کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے واضح کیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قاتلوں سے ہر صورت انتقام لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر گزشتہ 29 مارچ کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے پہلے ہی روز اپنے خاندان کے چند اراکین اور دیگر اعلیٰ ایرانی عہدیداروں کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔
Comments
0 comment