13 hours ago
ایران کے دوسرے حملے میں بھی اسرائیلیوں کی ہلاکتیں

ویب ڈیسک
|
15 Jun 2025
ایران نے اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر تازہ حملے کیے جس میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ایران کی جانب سے خیبر اور دیگر میزائلوں سے کیے جانے والے بھرپور جوابی حملوں میں اسرائیل کے 10 شہری ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ایران نے اسرائیل میں فوجی تنصیبات، آئل ریفائنری اور اڈوں سمیت دیگر عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا۔ تل ابیب کے قریب بیت یام کے علاقے میں لاپتہ 35 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے
ایرانی میزائل اسرائیل پہنچنے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔
اس سے قبل ایران نے اسرائیلی شہر حیفہ پر 100 میزائل حملے کیے تھے جس میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات سامنے آئی گھیں۔ تازہ حملوں میں اب تک 10 اسرائیلی ہلاک ہوچکے جبکہ 200 زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے ایران کی شاہران آئل ڈپو پر حملہ کیا اور قدرتی گیس کی دو تنصیبات پر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ایک اسرائیلی ڈرون سے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا جس سے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تاہم آگ کو فوری طور پر بجھا لیا گیا۔ ایک اورقدرتی گیس پراسسینگ فیلڈ فجرےجام کو بوشہر صوبے میں ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔
Comments
0 comment