15 hours ago
ایران کے جوابی حملوں میں کتنے اسرائیلی فوج زخمی ہوئے؟
ایران نے وسطی اسرائیل کے علاقے میں تل ابیب میں کارروائی کی جہاں وزارت دفاع اور فوج کا ہیڈکوارٹر واقع ہے

ویب ڈیسک
|
14 Jun 2025
اسرائیلی فوج نے ایرانی حملوں کے نتیجے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ایرانی جوابی حملوں میں اس کے سات فوجی ہلکے سے زخمی ہوئے۔
ایک ترجمان نے کہا کہ ’گزشہ رات وسطی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے میں سات فوجی ہلکے سے زخمی ہوئے ہیں۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اسپتال میں علاج کروانے کے بعد گھر واپس لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔
وسطی اسرائیل کے علاقے میں تل ابیب کا شہر شامل ہے جہاں وزارت دفاع اور فوج کا ہیڈکوارٹر واقع ہے۔
Comments
0 comment