13 hours ago
ایران کے شہید ہونے والے ایٹمی سائنسدانوں کی تعداد 9 ہوگئی

ویب ڈیسک
|
14 Jun 2025
اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایران کے جاں بحق ہونے والے ایٹمی سائنسدانوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔
تہران نے ہفتے کے روز مزید تین سائنسدانوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ مجموعی طور پر دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے حملوں میں نو ایرانی ایٹمی سائنسدان اور ماہرین مارے گئے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے چھ ایرانی نیوکلیئر سائنسدان مارے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ حملوں میں اصفہان اور نطنز کے جوہری مقامات کو کافی نقصان پہنچا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے ایران میں 150 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے، اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف داغے جانے والے زیادہ تر ڈرونز اور میزائلوں کو روک دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment