2 hours ago
ایران کی طرف بڑھنے والا ہر مداخلت پسند ہاتھ کاٹ دینگے، ایران کا واضح پیغام
Webdesk
|
2 Jan 2026
تہران : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں مظاہرین پر تشدد کی صورت میں امریکی مداخلت پر ایرانی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سلامتی کی طرف بڑھنے والا ہر مداخلت پسند ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق علی شمخانی نے کہا کہ ایرانی قوم امریکا کی جانب سے دوسروں کو بچانے کے تجربات سے بخوبی واقف ہے، چاہے وہ عراق ہو، افغانستان ہو یا غزہ۔
دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے جواب میں انگریزی زبان میں ایکس پر کہا کہ اسرائیلی حکام اور ٹرمپ کے بیانات کے بعد پردے کے پیچھے ہونے والی سرگرمیاں اب واضح ہو چکی ہیں۔
علی لاریجانی نے کہا کہ ایران مظاہرہ کرنے والے تاجروں کے موقف اور ہنگامہ آرائی کی کارروائیوں میں واضح فرق کرتا ہے۔
Comments
0 comment