ایران کیخلاف جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرچکے، ٹرمپ

ایران کیخلاف جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرچکے، ٹرمپ

ایرانی کرنسی کی کوئی قدر و قیمت نہیں رہی
ایران کیخلاف جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کرچکے، ٹرمپ

Webdesk

|

30 Apr 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد تقریبا حاصل کرچکے ہیں۔ ایران کی ناکہ بندی جینیئس فیصلہ ہے۔ ایران کو بس کہنا ہوگا کہ وہ ہار گئے ہیں۔ ایران کے ساتھ ٹیلیفون کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔

امریکی خلابازوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی فضائیہ کو تباہ کردیا، ایران کے 82 فیصد میزائل تباہ کردیے ہیں، ایران کے پاس میزائل بنانے کی صلاحیت کم رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی کرنسی کی کوئی قدر و قیمت نہیں رہی۔ ایران کی معشیت سخت مشکلات کا شکار ہے۔ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، یہ بات ایران بھی جانتا ہے اور باقی سب ملک بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کے ساتھ ایران اور یوکرین کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے، روسی صدر کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی۔

 پیوٹن نہیں چاہتے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے۔ٹرمپ نے بتایا کہ پیوٹن سے کہا ہے کہ ہماری جنگ ختم کرنے سے پہلے تمہیں اپنی جنگ ختم کرنی ہے۔

 یوکرین میں جزوی جنگ بندی کی تجویز دی تھی۔ روسی صدر ایران کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے بتایا کہ وہ ایران کی یورینیم افزودگی کے معاملے پر فکرمند ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!