15 hours ago
ایران میں رسولۖ کی توہین کرنے پر گلوکار کو موت کی سزا
Webdesk
|
20 Jan 2025
ایران نے پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرنے پر پاپ گلوکار امیر حسین المعرف ٹیٹالو کو سزائے موت سنا دی۔
عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران کے معروف پاپ گلوکار کو توہین رسالت پر گزشتہ برس ترکیہ سے بلا کر گرفتار کیا تھا۔
قبل ازیں گلوکار کو توہینِ مذہب پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم یہ مقدمہ دوبارہ کھولا گیا اور اس بار نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی بھی ثابت ہوگئی۔
جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کے پچھلی 5 سال قید پر اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر 37 سالہ گلوکار کو موت کی سزا سنا دی۔
یاد رہے کہ گلوکار امیر حسین 2018 سے استنبول میں مقیم تھے اور توہین مذہب و رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایران کی درخواست پر ترک پولیس نے گرفتار کرکے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کردیا تھا۔
اس سے قبل جسم فروشی کو فروغ دینے، اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے اور فحش مواد شائع کرنے کے الزام میں بھی گلوکار کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
Comments
0 comment