5 hours ago
ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے لیے نیا نظام تیار کرلیا
ویب ڈیسک
|
16 May 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے لیے نئے نظام کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص بحری راستوں کے تحت جہازوں کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کا طریقہ کار تیار کرلیا گیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا کہ نئے نظام کے تحت ان تجارتی فریقین اور بحری جہازوں کو سہولت فراہم کی جائے گی جو ایران کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ان کے مطابق اس خصوصی بحری سروس کے بدلے متعلقہ فریقین سے فیس بھی وصول کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کے انتظام اور نگرانی کے لیے ایک منظم میکنزم متعارف کروا رہا ہے تاکہ خطے میں بحری سرگرمیوں کو اپنے قواعد کے مطابق چلایا جاسکے۔
ابراہیم عزیزی نے مزید بتایا کہ یہ مخصوص راستہ اُن فریقین کے لیے بند رہے گا جو مبینہ طور پر “فریڈم پروجیکٹ” کا حصہ ہیں۔ تاہم انہوں نے اس منصوبے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
Comments
0 comment