18 hours ago
ایران نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا عندیہ دے دیا

Webdesk
|
13 Jun 2025
ایران نے کہا ہے کہ نطنز جوہری سائٹ پر اسرائیلی حملے اور تین اعلی فوجی کمانڈروں اور چھ جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کے بعد اس جارحیت نے دنیا کو تہران کے دفاعی مقاصد کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے جواز کو سمجھا دیا ہے۔
ایرانی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے شکاری (predatory) ریجم سے صرف طاقت کی زبان میں بات کی جانی چاہیے، جس میں واضح طور پر اسرائیل کی طرف اشارہ کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اگر جوہری معاہدے کی ڈیل نہ کی تو حملے مزید خطرناک ہوں گے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو معاہدے کی ڈیل کے لیے پیش کش کی تھی مگر کوئی فائدہ ہوا اور نہ انہوں نے جواب دیا۔
ٹرمپ کا یہ بیان اس بات کی غمازی ہے کہ ایران پر کیے جانے والے حملوں میں امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔
Comments
0 comment