ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا

ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا

جنرل حبیب اللہ سیاری کو عارضی طورپر ایرانی مسلح افواج کا نیا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔
ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا

Webdesk

|

13 Jun 2025

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے سربراہان کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈرکے حکم پرجنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا ہے جبکہ جنرل حبیب اللہ سیاری کو عارضی طورپر ایرانی مسلح افواج کا نیا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی آج صبح اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اگر جوہری معاہدے کی ڈیل نہ کی تو حملے مزید خطرناک ہوں گے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو معاہدے کی ڈیل کے لیے پیش کش کی تھی مگر کوئی فائدہ ہوا اور نہ انہوں نے جواب دیا۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس بات کی غمازی ہے کہ ایران پر کیے جانے والے حملوں میں امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!