ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغ دیے

ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغ دیے

Webdesk

|

24 Mar 2026

تہران :مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 فوجی حکام کے مطابق متاثرہ مقامات پر ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری تھا۔اسرائیلی فوج کے مطابق متعدد علاقوں میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں، ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں، نقصانات کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ رات جنوبی بیروت پر کم از کم 7 فضائی حملے کیے، جس کے بعد خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!