ایران پر ممکنہ امریکی حملہ، اسرائیل میں ہائی الرٹ

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ، اسرائیل میں ہائی الرٹ

ایرانی قیادت امریکی حملے کے جواب میں حکمت عملی پر غور کررہی ہے۔
ایران پر ممکنہ امریکی حملہ، اسرائیل میں ہائی الرٹ

Webdesk

|

22 Jan 2026

تہران : ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے دفاعی الرٹ بڑھا دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی قیادت امریکی حملے کے جواب میں حکمت عملی پر غور کررہی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اسرائیل کو لڑائی میں شامل کر سکتا ہے، یہ یقینی نہیں کہ ایران اسرائیل کو پہلا ہدف بنائے گا۔

دوسری جانب ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی ایئر لائنز اپنے جہازوں کو دنیا بھر میں منتقل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کچھ جہاز پہلے ہی قبرص، ایتھنز، تھائی لینڈ، امریکا اور دیگر یورپی ممالک منتقل ہو چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!