ایران سے مذاکرات کے لیے امریکا نے شرط رکھ دی
والٹز نے باور کرایا کہ صدر ٹرمپ اپنے موقف میں انتہائی سنجیدہ ہیں

Webdesk
|
17 Feb 2025
واشنگٹن : وائٹ ہاس میں قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کہاہے کہ میں اس وقت اس بارے میں بات کر سکتا ہوں کہ صدر ٹرمپ کئی بار یہ باور کرا چکے ہیں ایران جوہری ہتھیار نہیں حاصل کر سکتا۔
میں اس وقت اس تفصیل میں نہیں جا سکتا کہ یہ مقصد کس طرح پورا ہو گا۔ والٹز نے یہ بات امریکی ٹی وی کے پرگرام میں شرکت کے دوران کہی۔
قومی سلامتی کے مشیر نے یہ واضح کیا کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی مذاکرات تہران کے اپنے جوہری پروگرام سے مکمل دست بردار ہونے کے ساتھ مشروط ہے، مزید یہ کہ وہ مذاکرات میں اپنی گذشتہ روشوں کو نہ دہرائے۔
والٹز نے باور کرایا کہ صدر ٹرمپ اپنے موقف میں انتہائی سنجیدہ ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں۔
Comments
0 comment