ایرانی جوابی حملے، اسرائیلی شہری انڈر گراؤنڈ اسٹیشن میں چھپنے لگے

ایرانی جوابی حملے، اسرائیلی شہری انڈر گراؤنڈ اسٹیشن میں چھپنے لگے

ہوائی حملوں کے دوران ان خاندانوں کو زیر زمین سوتے ہوئے دیکھا گیا۔
ایرانی جوابی حملے، اسرائیلی شہری انڈر گراؤنڈ اسٹیشن میں چھپنے لگے

Webdesk

|

18 Jun 2025

ایرانی جوابی حملے، اسرائیلی شہری خود کے مارے انڈر گراؤنڈ اسٹیشن میں پناہ لینے لگے ۔

ایران کے ممکنہ جوابی حملوں کے خوف میں اسرائیلی آباد کار میٹرو اسٹیشنز میں چھپ گئے ہیں۔  ہوائی حملوں کے دوران ان خاندانوں کو زیر زمین سوتے ہوئے دیکھا گیا۔

اسرائیل کے ایران کے اندر حالیہ حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔ تل ابیب اور دیگر بڑے شہروں میں ہنگامی پروٹوکولز کو سخت کر دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو پناہ گاہوں کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور بہت سے لوگ عوامی پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کر رکھے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!