ایرانی صدر کا حزب اللہ پر حملے کی صورت اسرائیل کو واضح پیغام
ایرانی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے نزدیک حملے کی آڑ میں حزب اللہ پر حملہ کیا گیا تو یہ پوری صہیونی رجیم کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔
Webdesk
|
30 Jul 2024
تہران : ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کو حزب اللہ پر حملے کی صورت واضح پیغام دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے نزدیک حملے کی آڑ میں حزب اللہ پر حملہ کیا گیا تو یہ پوری صہیونی رجیم کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ یہ انتباہ فرانس کے صدر میکروں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے دیا۔
ایران کے نئے صدر نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی طرف ان کے بطور صدر منتخب ہونے کی توثیق کے بعد اپنی ذمہ داریاں اتوار کے روز باضابطہ سنبھال لی ہیں۔ فرانسیسی صدر سے اس کے بعد پیر کے روز گفتگو کی یے۔
Comments
0 comment