ایرانی صدر کے قافلے میں شامل ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار
Webdesk
|
19 May 2024
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر کے قافلے میں شامل 3ہیلی کاپٹروں میں سے 2 ہیلی کاپٹر اپنی منزل پر پہنچ گئے ہیں تاہم ایک ہیلی کاپٹر ابھی تک نہیں پہنچا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ سوار تھے، ہیلی کاپٹر میں سوار چند افراد سے رابطہ ہوا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد بخیریت ہوں گے۔
ایرانی امدادی ٹیموں نے ایرانی صدر رئیسی کو لے جانے والے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں شروع کر دیں۔ہیلی کاپٹر میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر آیت اللہ الہاشم اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بھی موجود تھے.
Comments
0 comment