ایرانی وزیر خارجہ نے اچانک استعفی کیوں دے دیا؟

ویب ڈیسک
|
4 Mar 2025
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم صدر نے ابھی تک اسے منظور نہیں کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے صدر مسعود پزشکیان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ تاہم، صدر نے ابھی تک اس استعفے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
جواد ظریف نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو شدید الزامات، دھمکیوں اور توہین کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ عدلیہ کے سربراہ نے انہیں استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا، جس پر انہوں نے عمل کیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے جواد ظریف کے استعفے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، صدر اس معاملے پر مزید مشاورت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب جواد ظریف نے عہدے سے استعفے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر مسعود پیزشکیان کی انتظامیہ پر دباؤ کم کرنے اور عدلیہ کے سربراہ کے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
Comments
0 comment