یو اے ای کا 48 گھنٹوں میں مزید 6 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

یو اے ای کا 48 گھنٹوں میں مزید 6 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

یہ ڈرونز شہری علاقوں اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے تھے۔
یو اے ای کا 48 گھنٹوں میں مزید 6 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

Webdesk

|

19 May 2026

امارات: متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کی فضائی حدود کی جانب آنے والے 6 ڈرونز کو تباہ کردیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ ڈرونز شہری علاقوں اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تمام حملوں کے باوجود کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اہم تنصیبات متاثر ہوئیں۔

اماراتی حکام کے مطابق حملوں میں استعمال ہونے والے 3 ڈرونز عراق کی حدود سے فائر کیے گئے تھے، جن میں سے دو کو راستے میں ہی مار گرایا گیا، جبکہ ایک ڈرون نیوکلیئر پلانٹ کے قریب بجلی فراہم کرنے والے جنریٹر سے ٹکرا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!