یوکرین کا روس پر بڑا حملہ، ڈرونز کی مدد سے 40 سے زائد جنگی طیارے تباہ کردیے

ویب ڈیسک
|
1 Jun 2025
یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا جس میں متعدد ڈرونز کے ذریعے 40 سے زائد جنگی جہازوں کو تباہ کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین نے روس پر اُس وقت حملہ کیا جب استنبول میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست امن مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔
یوکرین نے اس کارروائی کو خاص آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کی منصوبہ بندی ڈیڑھ سال کے عرصے کا جائزہ لینے کے بعد مکمل کی اور یہ صدر زیلنسکی کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرونز کو خفیہ ٹرکوں کے کنٹرینرز میں چھپا کر روس کے اندر پہنچایا گیا تھا۔ جنہوں نے روس کے فضائی اڈوں اور بنکرز پر حملے کر کے 41 طیاروں کو تباہ کیا۔
دوسری جانب حملے کے بعد روسی وزارت دفاع نے اتوار کی شام تصدیق کی کہ یوکرین کے ایک بڑے ڈرون حملے کے نتیجے میں روس کے کئی فوجی طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔ حملوں کے بعد اس واقعے میں ملوث کئی مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
ٹیلی گرام پر جاری بیان میں روسی وزارت دفاع نے کہا کہ مرمانسک اور ایرکٹسک کے علاقوں میں واقع ایئر فیلڈز کے قریب سے لانچ کیے گئے ایف پی وی (فرسٹ پرسن ویو ڈرونز) کے حملوں کے بعد کئی طیاروں میں آگ لگ گئی تھی۔‘
دوسری جانب روس نے بھی یوکرین کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے اب سے کچھ دیر قبل بڑا جوابی حملہ کیا ہے جس کی تفصیلات کچھ دیر میں سامنے آئیں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم اس حملے میں ملوث کئی مجرموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Comments
0 comment