یوکرینی صدر نے ٹرمپ سے معافی مانگنے سے انکار انکار کردیا

یوکرینی صدر نے ٹرمپ سے معافی مانگنے سے انکار انکار کردیا

امریکی وزیر خارجہ مارکو نے معافی کا مطالبہ کردیا
یوکرینی صدر نے ٹرمپ سے معافی مانگنے سے انکار انکار کردیا

ویب ڈیسک

|

2 Mar 2025

یوکرین کے صدر نے امریکی ہم منصب ٹرمپ سے مباحثے کے بعد معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

زیلنسکی نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ اُن کا ٹرمپ کے ساتھ سخت اور جارحانہ مکالمہ ہوا تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک اب بھی دفاعی شراکت دار ہیں۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ امریکا کی مدد ہماری سالمیت کے لیے اہم رہی ہے اور میں اس بات کو مانتا ہوں، یہ بہت اہم ہے کہ یوکرین کو سنا جائے۔

انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کیے اور ٹرمپ انتظامیہ سے کوئی غیر ضروری مدد نہیں مانگی۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو نے مطالبہ کیا ہے کہ زیلنسکی کو ہمارا وقت ضائع کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے درمیان ایک روز قبل ہونے والی ملاقات گرما گرم رہی تھی، اطلاعات یہ بھی آئیں کہ ٹرمپ نے انہیں دفتر سے نکال دیا تھا۔

ایک صحافی نے یوکرینی صدر سے سوال بھی کیا تھا کہ ٹرمپ سے ملاقات کیلیے وہ پینٹ کوٹ پہن کر کیوں نہیں آئے جس پر انہوں نے کہا تھا کہ جس دن جنگ ختم ہوگی وہ سوٹ پہن کر آئیں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ا

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!