8 hours ago
ظہران ممدانی نے پاکستانی خاتون کو اہم ذمہ داری دے دی
ویب ڈیسک
|
8 Nov 2025
نیو یارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے پاکستانی نژاد ماہرِ قانون لِینا خان کو ٹرانزیشن ٹیم کی شریک چیئر مقرر کر دیا
نیویارک: ظہران ممدانی نے میئر کے طور پر حلف لینے سے قبل اپنی ٹرانزیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، جس میں پاکستانی نژاد امریکی قانونی ماہر اور فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) کی سابق چیئرپرسن لِینا خان کو شریک چیئر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ یکم جنوری 2026 کو باضابطہ طور پر نیو یارک سٹی کے میئر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
یہ تقرری اس بات کی علامت ہے کہ نئی انتظامیہ اصلاحات اور ریگولیٹری اقدامات پر خصوصی توجہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
36 سالہ لِینا خان، جو صدر جو بائیڈن کے دور میں ایف ٹی سی کی سربراہ رہ چکی ہیں، اپنی سخت اینٹی مونوپولی پالیسیوں اور بڑی ٹیک کمپنیوں کے خلاف کارروائیوں کے باعث عالمی سطح پر شہرت رکھتی ہیں۔
ٹرانزیشن ٹیم میں لِینا خان کے ساتھ تین دیگر تجربہ کار شخصیات شامل ہیں:
ماریا ٹوریس اسپِرنگر — نیویارک کی سابق ڈپٹی میئر،
گریس بونیلا — معروف نان پرافٹ ایگزیکٹو،
میلینی ہارٹزوگ — بجٹ کے شعبے کی ماہر
لِینا خان نے اپنے بیان میں کہا نیو یارک کے عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے ایک ایسے شہر کی تعمیر کا جہاں محنت کش لوگ بھی باعزت زندگی گزار سکیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں ظہران ممدانی کے ساتھ مل کر ایک ایسی ٹیم بنانے میں مدد کر رہی ہوں جو نیویارک کو ایک نئے جمہوری ماڈل کی طرف لے جائے گی۔
خان نے بائیڈن انتظامیہ کے دوران بڑی ٹیک کمپنیوں کے انضمامات کی جانچ، اجارہ داریوں کے خلاف کارروائی اور صارفین کے حقوق کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔
Comments
0 comment