19 سالہ نوجوان 26 سال بعد گھر کی دوسری گلی سے برآمد

19 سالہ نوجوان 26 سال بعد گھر کی دوسری گلی سے برآمد

الجزائر سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ عمر 1998 میں لاپتا ہوگیا تھا
19 سالہ نوجوان 26 سال بعد گھر کی دوسری گلی سے برآمد

ویب ڈیسک

|

16 May 2024

الجزائر میں 1998 کی خانہ جنگی کے دوران لاپتا ہونے والا 19 سالہ لڑکا 26 سال بعد گھر کی برابر گلی سے مل گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر میں 98 میں عمر نامی نوجوان خانہ جنگی کے دوران لاپتہ ہوا جس پر نوجوان کے والدین اسے شہید سمجھ کر خود کو مطمئن کر بیٹھے تھے اور پھر اسکی تلاش بند ہوگئی تھی۔

تاہم اب سوشل میڈیا کی مدد سے عمر اپنے والدین کو مل گیا جو اپنے گھر کی دوسری گلی میں 26 سال سے موجود تھا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے عمر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹیں کرکے گھر والوں کو جھنجوڑ دیا تھا جس میں وراثت کا دعوی کیا گیا تھا۔

ان پوسٹوں کے بعد عمر کے اہل خانہ نے اپنے بیٹے کی تلاش کی، جو چند گلی بعد ہی ایک گھاس کے ڈھیروں سے قابل رحم حالت میں 45 سال کی عمر میں ملا۔

 کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ تب تک وراثت کی پوسٹیں کرنے والا شخص فرار ہوگیا تھا جو اغوا کار کا بھائی بتایا جاتا ہے اور کہا جا رہا ہے ان لوگوں نے جائیداد کے لیے اسے غوا کیا تھا۔

پولیس نے 45 سالہ مغوی کو بازیاب کرا جے نفسیاتی اور جسمانی نگہداشت کے لیے اسپتال میں داخل کرادیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس پر جادو کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اُس نے اپنی مدد کے لیے کسی کو نہیں پکار سکا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!