بیٹی کی آخری رسومات پر خاتون کی تیاری دیکھ کر لوگوں کا برہمی کا اظہار
Webdesk
|
21 Aug 2024
واشنگٹن :امریکا میں ایک خاتون کی جانب سے مردہ بیٹی کی آخری رسومات کی تیاری دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔ خاتون کے اس عمل پر لوگوں نے حیرانگی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کریسا وِڈر نامی امریکی خاتون نے اپنے بچی کی آخری رسومات کے لیے باقاعدہ پورا تیار ہو کر خود کو فلمایا اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جنہیں دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
بیٹی کی موت پر غم منانے کے بجائے مسکرا کر اور جھومتے ہوئے ویڈیو شئیر کرنے والی خاتون نے اپنی شئیر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا اپنی کی آخری رسومات کے لیے تیار ہو رہی ہوں جہاں میں کبھی اپنی شادی کے لیے تیار ہوئی تھی۔
اپنی بیٹی کا جشن منانے کے لیے اس سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہوسکتی۔ ویڈیو میں خاتون کی عروسی جوڑے میں تیار ہوئی جھلک بھی نظر آتی ہے۔
Comments
0 comment