بیوی نے بیٹی کے جہیز اور غربت کے خاتمے پر شوہر سے گردہ فروخت کروایا، 10 لاکھ کے کر آشنا کے ساتھ فرار

بیوی نے بیٹی کے جہیز اور غربت کے خاتمے پر شوہر سے گردہ فروخت کروایا، 10 لاکھ کے کر آشنا کے ساتھ فرار

واقعہ بھارت میں پیش آیا ، مقدمہ درج
بیوی نے بیٹی کے جہیز اور غربت کے خاتمے پر شوہر سے گردہ فروخت کروایا، 10 لاکھ کے کر آشنا کے ساتھ فرار

ویب ڈیسک

|

3 Feb 2025

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو بیٹی کے جہیز کے نام پر 10 لاکھ روپے میں گردہ بیچنے پر مجبور کیا اور پھر رقم لے کر آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی۔

بھارتی کے مطابق یہ واقعہ ہاوڑہ ضلع کے سانکریل علاقے میں پیش آیا، جہاں خاتون نے بیٹی کی تعلیم اور شادی کے اخراجات کا بہانہ بنا کر شوہر کو گردہ بیچنے پر راضی کیا۔

خاتون کے مسلسل اصرار پر شوہر نے آخر کار گردہ بیچنے کی حامی بھر لی۔ تقریباً ایک سال کی تلاش کے بعد تین ماہ قبل اسے خریدار مل گیا۔ 

مرد کواسے امید تھی کہ گردہ بیچنے سے حاصل ہونے والی رقم سے اس کے مالی حالات بہتر اور مستقبل میں بیٹی کی شادی کےلیے انتظامات میں آسانی ہوگی۔

دوسری طرف بیوی ے ایک پینٹر کے ساتھ معاشقہ کیا اور وہ اپنا مستقبل سنوارنے کی منصوبہ بندی کرتی رہی۔ جیسے ہی شوہر نے گردہ فروخت کیا بیوی اپنے آشنا کے ساتھ 10 لاکھ بھارتی روپے لے کر فرار ہوگئی۔ 

اس واقعے کے بعد شوہر نے پولیس کو شکایت درج کروائی اور دونوں کو تلاش کیا۔ شوہر کے اہل خانہ اس خاتون کی 10 سالہ بیٹی کے ساتھ باراک پور میں بیوی جی رہائش پر پہنچا تو دونوں نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا۔خاتون نے شوہر کو چیلنج کیا کہ وہ جو چاہے کر لے اور طلاق کےلیے درخواست دینے کی دھمکی دی۔ شوہر، سسر، ساس اور بچوں کی درخواستوں کے باوجود خاتون باہر نہیں نکلی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!