فرانس کا ایسا گائوں جہاں مرنے پر پابندی ہے

فرانس کا ایسا گائوں جہاں مرنے پر پابندی ہے

دنیا میں 180سے زائد ممالک ہیں اور کئی ممالک میں مختلف عجیب و غریب قوانین رائج کئے گئے ہیں، جنہیں سن کر حیرانگی ہوتی ہے۔
فرانس کا ایسا گائوں جہاں مرنے پر پابندی ہے

Webdesk

|

13 Jun 2024

موت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے کوئی بھی جھٹلا نہیں سکتا، مگر دنیا کا ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں مرنے پر پابندی ہے اور موت سے قبل ایک کام ضروری کرنا ہوتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں 180سے زائد ممالک ہیں اور کئی ممالک میں مختلف عجیب و غریب قوانین رائج کئے گئے ہیں، جنہیں سن کر حیرانگی ہوتی ہے۔

 جیسا کہ کسی ملک میں چیونگم کھانے پر تو کسی ملک میں خاص کارٹون پر پابندی ہے۔ اسی طرح فرانس بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں ایک گاوں میں مرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ گائوں فرانسیسی شہر سارپورینکس میں واقع ہے جہاں لوگوں کے قصبے کی حدود میں اس وقت تک مرنے پر پابندی عائد ہے جب تک کہ وہ موت سے قبل مقامی قبرستان میں اپنی تدفین کے لیے قبر کی جگہ نہ خرید لیں۔

مذکورہ قصبے میں یہ قانون 2008 میں نافذ کیا گیا جس کی وجہ قبرستان کے لیے جگہ کی کمی تھی۔

 کسی کو موت کا قبل از وقت علم نہیں ہو سکتا اس لیے اکثریت اس قانون کے برخلاف پہلے ہی انتقال کر جاتے ہیں تاہم یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ ان کے لیے بھی سخت سزاوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!