فون چھین کر بند نے رشوت لی اور موبائل واپس کردیا، ویڈیو دیکھیں

فون چھین کر بند نے رشوت لی اور موبائل واپس کردیا، ویڈیو دیکھیں

یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
فون چھین کر بند نے رشوت لی اور موبائل واپس کردیا، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک

|

18 Mar 2025

بھارت میں بندر نے ایک مہنگا اسمارٹ فون شہری سے چھینا اور پھر رشوت ملنے پر اسے واپس کردیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو کے مطابق بھارت کے کسی علاقے میں بندر نے شہری کے ہاتھ سے سام سنگ ایس 25 الٹرا اسمارٹ فون چھینا اور پھر اونچے مقام پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔

بندر ہاتھ میں فون لے کر اس سے کھیلتا رہا اور شہری کو دکھاتا بھی رہا۔ جب شہری نے اُسے ڈبے والا جوس پھینک کر دیا تو بندر نے فون واپس شہری کی طرف پھینک دیا۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور انہوں نے بندر کو پولیس اہلکار قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں بندروں کی ایسی شرارتیں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ پہلے بھی بندروں کو چپس کے پیکٹ، کھانے کے سامان، اور یہاں تک کہ شادیوں میں دھاوا بولتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ تاہم، اس بار بندر کا اسمارٹ فون چرانے اور آم کے مشروب کے بدلے واپس کرنے کا واقعہ منفرد اور مزاحیہ ہے۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!