گنجی دلہن کی پر اعتمادی نے سب کے دل جیت لیے

گنجی دلہن کی پر اعتمادی نے سب کے دل جیت لیے

خاتون ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہیں
گنجی دلہن کی پر اعتمادی نے سب کے دل جیت لیے

Webdesk

|

3 Feb 2025

بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک گنجی لڑکی کی پر اعتمادی نے نہ صرف سب کے دل جیت لیے بلکہ دنیا کو حیران بھی کردیا۔

نہیراسچدیوا کو چھوٹی عمر میں بال جھڑنے والی بیماری ایلوپیشیا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ان کے سر کے بال جھڑ گئے۔

خاتون نے اپنی زندگی گنج پن کے ساتھ اس قدر پر اعتماد انداز سے گزاری کے شادی کے روز گنجے سر کے ساتھ اسٹیج پر آئیں اور پر اعتماد دلہن کے روپ میں نظر آئیں

نہیرا کے اس عمل سے نہ صرف بہت ساری خواتین کو ایک نئی سوچ ملی بلکہ انہیں زندگی کا ایک نیا رخ بھی مل گیا جو سکھاتا ہے کہ کسی چیز کی کمی ہونے پر بھی آپ کا پر اعتماد رہنا ضروری ہے۔

خاتون کی شادی کی ویڈیو سامنے آئیں جن میں انہیں پر اعتماد اور خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!