گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی یہ مرغی نہیں بلکہ۔۔ دلچسپ انکشاف

گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی یہ مرغی نہیں بلکہ۔۔ دلچسپ انکشاف

اس کی لمبائی 114 فٹ اور 7 انچ ہے
گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی یہ مرغی نہیں بلکہ۔۔ دلچسپ انکشاف

ویب ڈیسک

|

24 Mar 2025

فلپائن کے صوبے نیگروس اوکسیڈنٹل میں واقع کیمپویسٹوہان ہائی لینڈ ریزورٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، کیونکہ یہ ہوٹل دنیا کی سب سے بڑی مرغی نما عمارت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوٹل کی لمبائی 114 فٹ اور 7 انچ ہے جبکہ اسے مرغی کی شکل میں بنایا گیا ہے، یہ دیوقامت مرغی پورے علاقے میں نمایاں نظر آتی ہے۔

کیمپویسٹوہان ہائی لینڈ ریزورٹ کے ڈائریکٹر ریکارڈو کینو گوپو ٹان نے بتایا کہ وہ ایک ایسا منفرد ڈیزائن بنانا چاہتے تھے جو نہ صرف لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے بلکہ مقامی ثقافت کو بھی خراج تحسین پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ نیگروس اوکسیڈنٹل میں مرغوں کی لڑائی کی صنعت بہت اہم ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس صنعت سے وابستہ لوگ بھی اس ہوٹل میں قیام کریں۔

گوپو ٹان نے کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ کچھ ایسا تخلیق کریں جو لوگوں پر گہرا اثر چھوڑے۔ یہ عمارت پرسکون، عظمت سے بھرپور اور مضبوط دکھائی دیتی ہے، جو مقامی لوگوں کی طرز زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مرغوں کی لڑائی کی صنعت چینی کی صنعت کے بعد سب سے بڑی ہے، اور جب چینی کی صنعت کمزور ہوئی تو مرغوں کی لڑائی کی صنعت نے ہی لوگوں کو روزگار فراہم کیا۔

یہ ہوٹل 10 جون 2023 کو تعمیر شروع ہوا اور ستمبر 2024 میں مکمل ہوا۔ اب اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی مرغی نما عمارت کا اعزاز دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!