کھٹ پٹ کی آواز سن کر کچن میں آئے تو ایسی چیز دیکھی کہ پیروں سے زمین نکل گئی، خوفناک واقعہ

کھٹ پٹ کی آواز سن کر کچن میں آئے تو ایسی چیز دیکھی کہ پیروں سے زمین نکل گئی، خوفناک واقعہ

یہ واقعہ امریکی ریاست میں پیش آیا ہے
کھٹ پٹ کی آواز سن کر کچن میں آئے تو ایسی چیز دیکھی کہ پیروں سے زمین نکل گئی، خوفناک واقعہ

ویب ڈیسک

|

18 Mar 2025

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک گھر میں شہری کھٹ پٹ سُن کر باروچی خانے میں آئے اور پھر وہاں پر ایک چیز دیکھ کر اُس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے فورٹ مائیرز میں رہنے والے پال کوئن کو اپنے گھر کے کچن میں ایک غیر متوقع مہمان سے واسطہ پڑا، جب وہاں ایک تقریباً 8 فٹ لمبا مگرمچھ داخل ہوگیا۔

پال نے تازہ ہوا کے لیے کچن کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ مگرمچھ آنگن سے ہوتا ہوا کچن میں گھس آیا۔  

پال کے مطابق، وہ گزشتہ اتوار کو اپنی ای میل چیک کر رہے تھے کہ اچانک انہیں آنگن کی اسکرین ٹوٹنے کی آواز آئی۔ جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک بڑا مگرمچھ کچن میں موجود ہے، جو اسکرین توڑ کر اندر داخل ہوا تھا۔  

پال نے فوری طور پر 911 اور فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے ٹریپر کو اطلاع دی۔ جس کے بعد رضاکاروں نے پہنچ کر مہارت سے مگرمچھ کو پکڑا اور اسے محفوظ طریقے سے گھر سے باہر منتقل کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!