کم عمر لڑکی سے شادی کا لالچ، زمیندار کو لینے کے دینے پڑ گئے
ویب ڈیسک
|
15 Nov 2024
سرگودھا میں نوسرباز دلہن اپنے گروہ کے ساتھ ملکر شادی کے اگلے روز گھر کا صفایا کر کے فرار ہوگئی جبکہ شادی سے پہلے بھی اس نے لاکھوں روپے اینٹھے تھے۔
سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ کے گاؤں 73 کے زمیندار رمضان کو نوسرباز گروہ نے شادی کے نم پر لوٹ لیا۔
گروہ نے کم عمر لڑکی شادی کیلیے دکھائی جس پر رمضان راضی ہوا اور سسرالیوں کے مطالبات پورے کرنا شروع کیے، انہوں نے شادی سے پہلے زمیندار سے لاکھوں روپے مانگے جو رمضان نے ادا کیے۔
بعد ازاں شادی کے اگلے روز جب رمضان صبح اٹھا تو دلہن گھر سے غائب تھی اور وہاں موجود سونے سمیت دیگر قیمتی سامان، جوڑے و دیگر اشیاء غائب تھیں۔
رمضان نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی پولیس کو رپورٹ درج کروائی جس پر پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد فراڈ اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Comments
0 comment