کراچی، آن لائن فوڈ ڈلیوری رائیڈر نے حاضر دماغی سے ڈکیت کو پکڑوا دیا
گلستان جوہر میں کھانے لے کر آنے والے رائیڈر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا
ویب ڈیسک
|
24 Nov 2024
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں آن لائن فوڈ سپلائی کرنے والے رائڈر نے شہریوں کی مدد سے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا.
تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کے علاقے گلستان جوہر چورنگی کے قریب آن لائن فوڈ رائڈر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ، آن لائن فوڈ رائڈر نے شہریوں کی مدد سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی۔
اطلاعات کے مطابق ایک مسلح ڈاکو نے آن لائن فو ڈکی سپلائی کرنے والے موٹرسائیکل رائڈر کو لوٹنے کی کوشش کی ، تاہم رائڈر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدد کے لیے شور مچانا شروع کر دیا جس سے قریب موجود شہری موقع پر جمع ہوگئے اور ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈاکو کو شہریوں کے چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کیا ۔
Comments
0 comment