کراچی میں چار پاکستانیوں نے جاپانی قونصلیٹ کو لاکھوں ڈالرز کا چونا لگادیا

کراچی میں چار پاکستانیوں نے جاپانی قونصلیٹ کو لاکھوں ڈالرز کا چونا لگادیا

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، قونصلیٹ کے دو جبکہ بینک کے بھی دو ملازمین گرفتار
کراچی میں چار پاکستانیوں نے جاپانی قونصلیٹ کو لاکھوں ڈالرز کا چونا لگادیا

ویب ڈیسک

|

12 Jun 2024

کراچی میں قائم جاپانی قونصلیٹ کے دو ملازمین اور بینک عملے کے دو ارکان کو ایف آئی اے نے دھوکا دہی کیس میں گرفتار کر کے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر سمیت لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی۔

جاپانی قونصلیٹ کی تحریر درخواست پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملازمین کو گرفتار کیا، جن کی شناخت وکٹر اور عبید کے ناموں سے ہوئی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے بینک عملے کے دو ارکان ذیشان اور فہد کو ساتھ شامل کر کے سفارت کار کی اہلیہ کے نام کا اکاؤنٹ کھولا اور لوگوں کے ساتھ دھوکا دہی کی۔

قونصلیٹ عملے نے بینک ملازمین کی مدد سے امریکن ڈالرز اور پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس کھلوائے۔بینک اکاؤنٹس کے لئے خاتون کے جعلی دستخط،قونصلیٹ کا جعلی تعارفی لیٹرجمع کرایا گیا۔

 ملوث قونصلیٹ ملازمین نےاکاؤنٹس میں قونصلیٹ سے خرد برد کردہ رقم جمع کرائی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے برآمد کردہ رقم میں 1 لاکھ 21 ہزارامریکی ڈالرز،6 لاکھ پاکستانی روپے اور 6 لاکھ کے شئیرز سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔

ملزمان نے اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کے لئے سفارتکار کی اہلیہ کے جعلی دستخطوں سے چیک جمع کرائے جبکہ انہوں نے قونصلیٹ کے بجلی کے بل کی رقم اور کسٹمز کلیئرنس کی رقم بھی خرد برد کی بلکہ دستاویزات میں بھی ٹیپمرنگ بھی کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!