کراچی میں انوکھی واردات، ڈاکو پیسے اور زیورات کے ساتھ فریزر سے گوشت بھی لے گئے

کراچی میں انوکھی واردات، ڈاکو پیسے اور زیورات کے ساتھ فریزر سے گوشت بھی لے گئے

واردات کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہوئی
کراچی میں انوکھی واردات، ڈاکو پیسے اور زیورات کے ساتھ فریزر سے گوشت بھی لے گئے

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2024

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد گھر میں گھس کر نقدی، طلائی زیورات اور حیران کن طور پر فریج سے گوشت نکال کر بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ پیر کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹری سی ون میں پیش آیا،

پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 1-C میں چور گھر کے تالے توڑ کر داخل ہوئے۔ انہوں نے ریفریجریٹر سے گوشت سمیت قیمتی سامان چرا لیا۔ 

متاثرہ خاندان کو یہ بات اُس وقت معلوم ہوئی جب وہ شہر سے واپس گھر آیا اور گھر میں سامان کو پھیلا ہوا دیکھا۔چوری کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔

اورنگی ٹاؤن تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) بھی درج کی گئی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ خاندان ٹھٹھہ میں تھا اور دو دن بعد واپسی پر چوری کا پتہ چلا۔ واردات کے دوران نامعلوم چور دو لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لے اڑے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!