کراچی سے چوری کے مقدمے میں گرفتار کروڑ پتی ماسی عمران خان کے ہاتھوں ایوارڈ یافتہ نکلی

کراچی سے چوری کے مقدمے میں گرفتار کروڑ پتی ماسی عمران خان کے ہاتھوں ایوارڈ یافتہ نکلی

شہناز کو اسلام آباد جیل میں قید کے دوران عمران خان نے سلائی کے کام میں مہارت پر ایوارڈ دیا تھا
کراچی سے چوری کے مقدمے میں گرفتار کروڑ پتی ماسی عمران خان کے ہاتھوں ایوارڈ یافتہ نکلی

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2025

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے بنگلے سے لاکھوں روپے چوری کرنے والی امیر ترین گھریلو ملازمہ عمران خان کے ہاتھ کی ایوارڈ یافتہ نکلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہرین سے گرفتاری کے بعد تفتیش جاری ہے جس میں معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمہ ماضی میں اسلام آباد کی جیل میں قید رہی اور اُسے سلائی کے کام میں مہارت پر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

ملزمہ نے بتایا کہ اسلام آباد جیل میں قید کے دوران اسے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے سلائی اور ہنرمندی کے کاموں میں مہارت پر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق، مہرین کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ لاہور میں بھی کئی مقدمات میں ملوث رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024 میں شہری شوکت محمود نے ڈیفنس تھانے میں شکایت درج کی کہ ملازمہ مہرین نے چائے میں نشہ آور دوا ملا کر گھر والوں کو بے ہوش کیا اور زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چرا کر فرار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق، چوری سے ہونے والا نقصان 65 لاکھ روپے سے زائد تھا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مہرین کو اس سے قبل فیروز آباد تھانے کی حدود میں ایک اور چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا،

جہاں ڈیفنس مقدمے کے مدعی نے اسے شناخت کر لیا۔ اس کے بعد ڈیفنس پولیس نے اسے اپنے مقدمے میں بھی گرفتار کر لیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق، مہرین فیروز آباد میں تین چوریوں کے مقدمات میں پہلے سے گرفتار ہے، جبکہ کلفٹن اور گذری کے علاقوں میں بھی اس نے کروڑوں روپے کی چوریاں کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اور اس کے نیٹ ورک اور دیگر چوریوں کے بارے میں مزید معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!