خاتون کی طلاق پر ڈانس پارٹی، مہمانوں نے لڑکی کو مبارک باد اور حوصلہ دیا، ویڈیو دیکھیں

خاتون کی طلاق پر ڈانس پارٹی، مہمانوں نے لڑکی کو مبارک باد اور حوصلہ دیا، ویڈیو دیکھیں

یہ واقعہ بھارت کا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں
خاتون کی طلاق پر ڈانس پارٹی، مہمانوں نے لڑکی کو مبارک باد اور حوصلہ دیا، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2024

بھارت میں ایک خاتون نے طلاق ہونے پر جشن منایا اور تقریب میں خوب رقص کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلیا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو بظاہر بھارت کی لگتی ہے جس میں ایک خاتون بالی ووڈ کے گانوں پر اسٹیج پر رقص کررہی ہیں جبکہ اسٹیج کے پیچھے ’طلاق مبارک‘ کے الفاظ درج ہیں۔

خاتون جس کی شناخت تو نہیں ہوسکی مگر اُس نے لہنگا چولی پہن کر خوشی میں بالی ووڈ کے گانوں پر رقص کیا جبکہ تقریب میں بیٹھے مہمانوں نے اُس کو تالیاں بجا کر داد بھی دی۔

اسٹیج پر لگے حروف "طلاق مبارک" پس منظر کی تھیم پر لکھا گیا تھا، جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ پارٹی علیحدگی کا جشن منانے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

ویڈیو نے دلچسپی کو جنم دیا ہے، لیکن ملک اور مقام کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جہاں اسے فلمایا گیا تھا۔ تاہم، کچھ سوشل میڈیا چینلز نے بتایا کہ یہ عجیب و غریب واقعہ ہندوستان میں پیش آیا۔

خاتون کی اپنے شوہر سے علیحدگی کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ جبکہ کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!