خاتون نے اوون میں اپنا آئی پیڈ ڈال کر کیوں پکایا؟

خاتون نے اوون میں اپنا آئی پیڈ ڈال کر کیوں پکایا؟

ریڈ اٹ پر ایک خاتون نے اپنی والدہ کا واقعہ شیئر کیا
خاتون نے اوون میں اپنا آئی پیڈ ڈال کر کیوں پکایا؟

Webdesk

|

24 Feb 2024

ایک خاتون نے اپنا آئی پیڈ نادانستہ طور پر اوون میں ڈال کر بیک کردیا۔

سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ریڈ اٹ پر ایک خاتون نے اپنی والدہ کا واقعہ شیئر کیا اور بتایا کہ اُن کی والدہ نے آئی پیڈ نادانستہ اور غیر ارادی طور پر اوون میں رکھ کر پکادیا۔

خاتون نے آئی پیڈ کی تصویر میں شیئر کی جس میں اسکرین اور پوری باڈی کو تباہ شدہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ پر بہت سارے لوگوں نے کمنٹس کیے اور سوال کیا کہ ’خاتون نے کیا دانستہ طور پر‘ یہ عمل انجام دیا، جس پر پوسٹ کرنے والی لڑکی نے لکھا کہ نہیں ’یہ غیر ارادری‘ طور پر تھا۔

My mom accidentally baked her iPad in the oven
byu/mrcalmcarrot inmildlyinteresting

خاتون نے اس حوالے سے اپنی والدہ کے ساتھ کی گئی چیٹ کا اسکرین شارٹ بھی پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔

ریڈڈیٹرز نے اپنے تجربات سے آگاہ کیا، جیسا کہ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "کچھ لوگ اوون کا غیر ضروری استعمال کرتے ہیں‘۔

ایک صارف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "اور یہ ڈیمنشیا کی ایک علامت ہے، میری ساس نے اپنے مائیکرو ویو میں چاندی کے برتنوں کا ایک ڈھیر رکھا تھا، جس سے نقصان ہوا، براہ کرم آپ اپنی والدہ پر نظر رکھیں‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!