کوڑے دان میں پڑا ہوا سونے، ڈالرز سے بھرا بیگ شہری نے مالک کو واپس کردیا

کوڑے دان میں پڑا ہوا سونے، ڈالرز سے بھرا بیگ شہری نے مالک کو واپس کردیا

مجھے یہ تھیلا سڑک کے کنارے رکھے کوڑے دان میں تلاشی کے دوران ملا
کوڑے دان میں پڑا ہوا سونے، ڈالرز سے بھرا بیگ شہری نے مالک کو واپس کردیا

Webdesk

|

17 Apr 2024

تہران:  ایک ایرانی شہری اپنے ایمان پر مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے سڑک کے کنارے پڑے کچرے سے سونے اور ڈالروں سے بھرا بیگ مالک کو واپس کرکے نیکی کی مثال قائم کردی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 52 سالہ نامعلوم شہری جو کہ ایرانی شہر علی گودرز کا رہائشی ہے، نے مقامی نیوز کو بتایا کہ میرے والدین نے مجھے بچپن سے سکھایا تھا کہ جب بھی کوئی چیز پڑی ملے، اسے اپنے پاس نہیں رکھنی چاہیے بلکہ اسکے مالک کو واپس کردینا چاہیے۔

شہری کے مطابق مجھے یہ تھیلا سڑک کے کنارے رکھے کوڑے دان میں تلاشی کے دوران ملا۔ میں نے یہ بیگ کچھ دنوں تک اپنے پاس رکھا اور مالک کو تلاش کیا کیونکہ گناہ کا خوف مجھ پر غالب تھا۔اس تھیلے کے اندر سونا اور ڈالرز موجود تھے جن کی قیمت 20 ارب ریال بتائی گئی ہے۔

شہری کے مطابق بیگ میں ایک بینک کارڈ بھی تھا جس کے ذریعے میں مالک کو تلاش کرنے میں مدد ملی، یہ بیگ 50 سال کی ایک خاتون کا تھا جسے ان کے پوتے نے کچرے کا تھیلا سمجھ کر کوڑے دان میں ڈال دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!