خیبرپختونخوا: کالاشی لڑکی سے چینی باشندے نے شادی کرلی

خیبرپختونخوا: کالاشی لڑکی سے چینی باشندے نے شادی کرلی

شادی کی تقریبات لڑکی کے گھر پر جاری، دلہا کو روایتی لباس دیا گیا
خیبرپختونخوا: کالاشی لڑکی سے چینی باشندے نے شادی کرلی

ویب ڈیسک

|

11 Aug 2024

خیبرپختونخوا کے علاقے چترال سے تعلق رکھنے والی لڑکی اور چینی باشندے نے کورٹ میرج کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کالاشی لڑکی کی محبت میں گرفتار چینی باشندے نے چترال پہنچ کر پاکستانی لڑکی سے کورٹ میرج کی۔

مقامی سماجی کارکنوں اور سرکاری وکیل کے اعتراض اور تحفظات کے باعث دونوں کی شادی گزشتہ ماہ نہیں ہو سکی تھیتاہم چینی باشندے نے سفارت خانے سے تصدیق اور مقامی تصدیق کنندہ کے دستاویز بھی عدالت میں پیش کر دیے۔

اطلاعات کے مطابق یہ شادی کالاشی ثقافت کے مطابق ہوئی، کورٹ میرج کے بعد لڑکی کے گھر شادی کی تقربیات بھی منعقد ہوئیں جبکہ لڑکے کے لیے بھی خصوصی شادی کا جوڑا تیار کیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!