لاہور: بیوی سے چھپ کر دوسری شادی کرنے والے شخص کو قید اور پانچ لاکھ جرمانہ

لاہور: بیوی سے چھپ کر دوسری شادی کرنے والے شخص کو قید اور پانچ لاکھ جرمانہ

عدالت نے 7 ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی
لاہور: بیوی سے چھپ کر دوسری شادی کرنے والے شخص کو قید اور پانچ لاکھ جرمانہ

ویب ڈیسک

|

16 Mar 2024

لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو قید و جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ لاہور نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر ا دوسری شادی کرنے والے شخص محمد اورنگزیب کو سات ماہ قید پانچ لاکھ جرمانےکی سزا سنائی۔

فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان  لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔ 

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم اورنگزیب خان دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی، ملزم نے مسلم فیملی لا ارڈینیس کے سیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے۔ 

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر سات ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے، ملزم اگر پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!