ملازمت سے تنگ شہریوں نے باسسز کو آن لائن فروخت کرنا شروع کردیا

ملازمت سے تنگ شہریوں نے باسسز کو آن لائن فروخت کرنا شروع کردیا

یہ معاملہ چین کے صوبے فوجیان میں پیش آیا ہے، ٹرینڈ بہت تیزی سے وائرل ہورہا ہے
ملازمت سے تنگ شہریوں نے باسسز کو آن لائن فروخت کرنا شروع کردیا

ویب ڈیسک

|

8 Jul 2024

چین میں ملازمت کرنے والے افراد نے دباؤ ڈالنے والے باسسز کو آن لائن فروخت کرنے کیلیے پیش کرنا شروع کردیا۔

ساؤتھ چائنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے فوجیان میں ملازمت پیشہ افراد نے اپنی ملازمت کا تناؤ ختم کرنے کیلیے منفرد ٹرینڈ اپنایا ہے جس میں وہ اپنے باسسز ، دباؤ ڈالنے والے سینئرز اور قابل نفرت ساتھیوں کو ای کامرس پلیٹ فارمز پر فروخت کیلیے پیش کررہے ہیں۔

علی بابا کی ذیلی ای کامرس ویب سائٹ شیانیو پر چینی شہریوں کی جانب سے متعدد ایسی پوسٹیں کی گئیں ہیں جن میں انہوں نے اپنے ساتھیوں، باسسز، مینیجرز سمیت دیگر کو فروخت کرنے کا اشتہار پوسٹ کیا ہے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق شہریوں کی طرف سے ڈالے گئے اشتہارات میں ایسے باسسز اور ساتھیوں کی قیمت 40 سے 90 لاکھ یوآن تک مقرر کی گئی ہے۔

آن لائن پلیٹ فارم پر ایک شہری نے اشتہار میں لکھا کہ وہ ایک ملازمی ساتھی کو 3 ہزار 999 یوآن میں فروخت کررہا ہے۔ شہری نے لکھا کہ مذکورہ ساتھی طنزیہ باتیں کرتا ہے۔

شہری نے ساتھ میں دوسرے لوگوں کو قائل کرنے کیلیے یہ بھی لکھا کہ میں آپ کو سکھاؤں گا کہ ایسے زہریلے لوگوں سے کس طرح سے نمٹا جاسکتا ہے، ملازمت کے دوران قربانی کا بکرا بننے سے بچنے کیلیے دس تجاویز بھی میرے پاس موجود ہیں۔

ایک اور شخص نے لکھا کہ وہ اپنا خوفناک باس 500 یوان میں فروخت کررہا ہے۔ ملازم کا دعویٰ ہے کہ باس اکثر اس پر تنقید کرتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے ذہنی تناؤ ہوتا ہے۔

ساؤتھ چائنا رپورٹ کے مطابق یہ پوسٹیں صرف مذاق کے طور پر کی جارہی ہیں اور ابھی تک کوئی ایسی لین دین بھی نہیں ہوئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!