منشیات برآمدگی کیس میں خاتون کو 1 دن قید اور 10 روپے جرمانے کی انوکھی سزا
ویب ڈیسک
|
19 Oct 2024
بھارت کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار خاتون کو ایک دن قید اور 10 روپے جرمانہ عائد کردیا۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے گوالیار میں پولیس نے 2013 میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں گھر سے 95پ گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔
خاتون کئی سال تک عدالت میں مقدمہ چلنے کیوجہ سے پریشان تھی اور اس نے مزید پیروی سے انکار کرتے ہوئے کیس لڑنے سے معذرت کی تھی۔
پولیس نے 11 ستمبر 2013 کو چالان پیش کیا تھا۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ تھیلے سمیت برآمد ہونے والی منشیات کا اصل وزن 1 کلو گرام تھا جس پر عدالت نے کیس کو خصوصی عدالت میں منتقل کیا۔
خاتون نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو مان لیا اور فوری فیصلے میں عدالت نے اسے ایک دن قید اور 10 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
کیس کا طویل ٹرائل ضبط شدہ منشیات کے وزن میں تضاد کا نتیجہ نکلا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ درست وزن کی وجہ سے کیس کو ٹرائل کورٹ میں دوبارہ منتقل کرنے سے کیس مزید تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔
Comments
0 comment