مردہ قرار دیا گیا شخص آخری رسومات سے قبل اچانک زندہ ہوگیا
Webdesk
|
22 Nov 2024
نئی دہلی: بھارت میں ڈاکٹرز نے ایک شخص کو مردہ قرار دے دیا تھا، مگر اپنی آخری رسومات سے قبل اچانک زندہ ہوگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے 25سالہ نوجوان روہتاش کو طبیعت خراب ہونے پر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روہتاش کی لاش کو مردہ خانے میں رکھا گیا اور بعد میں رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے ایمبولینس کے ذریعے شمشان گھاٹ لے جایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب روہتاش کی لاش کو ہندو رسم و رواج کے مطابق جلانے کیلئے تیاریاں کی ہی جارہی تھیں تو روہتاش اچانک سانس لینے لگا اور اس کا جسم حرکت کرنے لگا جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور روہتاش کو فوری اسپتال لے گئے ۔
آئی سی یو میں کچھ وقت گزارنے کے بعد اس کی طبیعت میں بہتری آگئی اور ڈاکٹرز نے روہتاش کی صحت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے 4ڈاکٹرز کو نوکری سے فارغ کردیا اور معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی بنا دی۔
Comments
0 comment