مریض کے پیٹ سے لوکی برآمد، مریض پریشان
ویب ڈیسک
|
9 Aug 2024
بھارت میں ڈاکٹرز نے پیٹ میں درد کی شکایت لے کر آنے والے مریض کے پیٹ سے 16 انچ لمبی لوکی نکال لی۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں 60 سالہ کسان پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی تکلیف کی شدت کو دیکھتے ہوئے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے۔
ڈاکٹرز نے مریض کا ایکسرے کیا تو اُس کی بڑی آنت میں کوئی موجود تھی پھر کیمرا ڈال کر جب جدید ٹیسٹ کیا گیا تو دیکھا وہ لوکی تھی۔
ڈاکٹرز کی جانب سے مریض کو بڑی آنت میں لوکی کی موجودگی کے حوالے سے بتایا گیا اور اسے اسپتال میں فوری داخل کرتے ہوئے 2 گھنٹوں تک آپریشن کیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپریشن کے بعد مریض کی بڑی آنت سے 16 انچ لمبی لوکی کو نکال لیا گیا جبکہ مریض کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
Comments
0 comment